افسوسناک واقعہ میں4افراد جاں بحق

28 Aug, 2020 | 01:08 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد بھٹی)لاہورکے علاقے سگیاں میں افضال کالونی بند روڈ پرمکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے بیشتر شہروں میں تباہی مچادی ہے، سب سے زیادہ شہر قائد متاثر ہورہا ہے جہاں طوفانی بارش میں کراچی میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اور شاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق ایدھی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن محکمہ موسمیات کے پاس 1932 سے بارشوں کا ریکارڈ موجود ہے جو ٹوٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق 53سال پہلے جولائی 1967میں کراچی میں 429ملی میٹر بارش ہوئی۔

لاہور کی بات کی جائے تو یہاں بھی صورت حال سنگین دکھائی دے رہی ہے،شدید بارش کی وجہ سےبند روڈ کی افضال کالونی میں افسوسناک سانحہ پیش آیا، بارش سے متاثرہ گڈز کمپنی کے دفتر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 جاں بحق ہوگئے، ریسکیو عملے نے ملبے تلے دبی لاشیں نکال لیں، مرنے والوں میں 24 سالہ عظمت، 40 سالہ خلیل اور 26 سالہ آصف شامل  جبکہ چوتھی لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، کمشنر ذوالفقار احمد گھمن امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں مسلسل بارشوں سے جہاں موسم میں تبدیلی آئی وہیں شہر کی صورت بھی بدل گئی۔ شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔ جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کی متعدد شاہراہیں نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، کئی کئی فٹ کھڑا پانی لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔

شہر میں قذافی سٹیڈیم، مغلپورہ، ہربنس پورہ ،گڑھی شاہو، فیصل ٹاؤن،اسلام پورہ، بند  روڈ، ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ شہریوں کی موٹر سائیکل اور گاڑیاں بارش کے پانی میں بند ہوتی رہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں