ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبے بھر کے 190 ڈرگ انسپکٹرز کے تبادلے

لاہور سمیت صوبے بھر کے 190 ڈرگ انسپکٹرز کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری) محکمہ پرائمری ہیلتھ میں پہلی مرتبہ ڈرگ انسپکٹرز کے وسیع پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے، لاہور سمیت صوبے بھر کے 190 ڈرگ انسپکٹرز کو انتظامی بنیادوں پر تبدیل کر دیا گیا۔

ڈرگ کنٹرول ونگ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 43 افسروں کو تبدیل کر کے ان کی خدمات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے سپرد کردی گئی ہیں، گریڈ 19 کے دو، گریڈ 18 کے سترہ اور گریڈ 17 کے 24 افسروں کی خدمات سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے حوالے کی گئی ہیں، ایک سال قبل بھرتی ہونے والے 44 افسروں کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈرگ کنٹرول ونگ میں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے تبدیلی ناگزیر تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے تعیناتی پالیسی تبدیل کی گئی ہے، بہترین ریکارڈ کے حامل 14 افسران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے لے کر پرائمری ہیلتھ کی اسامیوں پر تعینات بھی کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گریڈ 19 کے 2، گریڈ 18 کے 10 اور گریڈ 17 کے 2 افسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے لئے گئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ڈسپلن نے محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر لاہور پولیس کے137افسروں اور اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال پولیس اہلکاروں کے خلاف 1235 درخواستیں سی سی پی او آفس کوموصول ہوئیں۔

ایس ایس پی ڈسپلن نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف دی جانے والی1017درخواستیں جھوٹی ثابت ہوئیں یا مدعی کی جانب سے صلح کر لی گئی۔

 ایس ایس پی عبادت نثار کے مطابق تمام درخواستوں پر قانونی تقاضوں کو مکمل کرتے ہوئے کارروائی کی جاتی ہے،محکمہ میں احتساب کے عمل سے شہریوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer