ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزراء،اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس،افسران پربڑی پابندی عائد

وزراء،اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس،افسران پربڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم اپناتے ہوئے ایک اور اہم فیصلہ سنادیا، محکمہ خزانہ نےکفایت شعاری اقدامات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ، پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت کا رواں مالی سال میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت اربوں روپے بچانے کےلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا،پنجاب میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں اور علاج پر پابند ی عائد کر دی گئی ، نئی گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنرز کی خریداری،صوبائی وزراءکے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی، ایمبولینس،تعلیمی اداروں کےلئے بسیں ، کوسٹرز،موٹر سائیکل، واٹر باوزرز اور فلڈ ریلیف وہیکل کو مثتنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

عارضی ملازمین کی بھرتی ،اپ گریڈیشن بھی نہیں ہو سکے گی ، فائیو سٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ پر پابندی ،منصوبوں کی تشہیر کےلئے الگ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے ،پالیسی کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ پر ہو گا، پبلک سیکٹر کمپنیز ، اتھارٹیز، خود مختار ادارے، اٹیچ ڈیپارٹمنٹس اور سپیشل انسٹیٹیوشن پر پالیسی لاگو ہو گی سرکاری فنڈز کے کمرشل بنکوں میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزراء،اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے،افسران اور وزراء بیرون ملک علاج بھی نہیں کر اسکتے،نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر کے لئےاے سی خریدنےپربھی پابندی ہو گی، گھروں اوردفاتر کی تزئین و آرائش نہیں کی جاسکے گی،علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نےاسامیوں کی اپ گریڈیشن کرنےپربھی پابندی عائد کر دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer