بیوی پر تشدد کیس، اداکار محسن عباس قصور وار قرار

28 Aug, 2019 | 03:10 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) بیوی پر تشدد کیس میں اہم پیشرفت، معروف اداکار محسن عباس کو اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار قرار دے دیا گیا۔

سیشن عدالت میں بیوی پر تشدد کرنے کے کیس میں اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی، جس میں بیوی کو دھمکیاں دینے میں اداکار کو قصور وار قراردیا گیا ہے تاہم امانت میں خیانت اور پستول تاننے کی دفعات خارج کر دی گئیں، اداکار نے دفعات خارج ہونے پر درخواست ضمانت بھی واپس لے لی، ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے درخواست ضمانت واپس کی۔

واضح رہے کہ معروف اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا،  فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

مزیدخبریں