جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں نیب کی اہم گرفتاریاں

28 Aug, 2019 | 12:57 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے کالعدم تنظیموں کوجعلی اسلحہ لائسنس کی فراہمی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

نیب لاہور نے ڈی سی آفس اسلحہ لائسنس برانچ میں تعینات محمد وقاص، صفدر اور رضوان نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیموں کو کلاشنکوف کے جعلی اسلحہ لائسنس دینے میں معاونت کرتے رہے ہیں، ملزمان کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں