ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف رکشہ ڈرائیوروں کااحتجاج زورپکڑگیا

28 Aug, 2018 | 06:54 PM

M .SAJID .KHAN

عثمان علیم : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی رکشہ ڈرائیو مختلف شاہراہوں پر سراپا احتجاج، بابو صابو اور ٹھوکر پر رکشہ نذر آتش کر کے ضلعی انتظامیہ اور چیئرمین اوگرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج زور پکڑ کیا، شہر کے داخلی راستے بابو صابو پر عوامی رکشہ یونین کی جانب سے شدید احتجاج مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ضلعی انتظامیہ اور چیئرمین اوگرا کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے بابو صابو انٹرچینج کو ٹریفک کے لیے بھی بلاک کیے رکھا۔
مظاہرین نے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق اور چیئرمین اوگرا کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ کو نظر آتش کر دیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور رکشہ ڈرائیورز کا معاشی قتل بند کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مظاہرین ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں چیئرمین عوامی رکشی یونین مجید گوری کی قیادت میں احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔
چیئرمین عوامی رکشی یونین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 75 روپے نہ کی گئی تو لاہور سمیت پورے پنجاب میں دمادم مست قلندر کیا جائیگا۔بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہاں ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں شہریوں کی سستی سواری رکشہ بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں