رضوان نقوی: تعلیمی اداروں کو عمارتیں کرایہ پر دے کر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے بیشتر بلڈنگ مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں۔بی ٹی بی زون نے غیر رجسٹرڈ سکولز،کالجز اور اکیڈمیز کی نشاندہی کرکے نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیا۔
ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے شہر کے پوش علاقوں میں غیررجسٹرڈ تعلیمی اداروں کا سروے مکمل کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر بی ٹی بی زون ثمن زہرہ کا کہنا تھا کہ بیشتر سکولز،اکیڈمیز اورکالجز نے عمارتیں کرائے پر لے رکھی ہیں ، کرایوں کی مد میں بلڈنگ مالکان کو ماہانہ لاکھوں روپے ادائیگی کررہے ہیں۔ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے عمارتیں کرائے پر دینے والے غیر رجسٹرڈ بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
ثمن زہرہ کا کہناتھا کہ پوش علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ سکول فرنچائزز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔ کرائے گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کےمالکان کےخلاف کارروائی شروع
28 Aug, 2018 | 04:22 PM