ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کھلے مین ہول نے ایک اور ماں کی گود اُجاڑ دی

لاہور میں کھلے مین ہول نے ایک اور ماں کی گود اُجاڑ دی
کیپشن: City42 - Open Main Hole
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث لاہور میں کھلے مین ہولز موت کے کنویں بن گئے، تاجپورہ میں 2 سالہ معصوم بچہ نعمان کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

حکومت بدل گئی ہے مگر شہریوں کے مسائل وہی پرانے ہیں۔ لاہور میں کھلے مین ہولز بچوں کو نگلنے لگے۔ تاجپورہ میں دو سالہ ننھا بچہ گھرکے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا، اہل علاقہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا کو کئی بار شکایات کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، بچے انہی گلیوں سے گزر کر سکول جاتے ہیں اور متعدد بار اس طرح کے حادثات ہو چکے ہیں لیکن ان کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer