ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ،خواتین صارفین پریشان

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ،خواتین صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا دوسرا روز، سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ رواں ہفتے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت57,600 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ52,800 روپے ہوگئے ہیں۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے خواتین صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے,خواتین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں سونا پہلے ہی پہنچ سے باہر ہے اور روز بروز قیمت میں اضافہ بھی ہوتاجارہاہے۔ صدر لاہور ڈویڑن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں ،تجارتی منڈیوں میں سونے کی خریداری کا رجحان جاری ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer