کرپشن کیس میں گرفتارعثمان قیوم نے رہائی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

28 Aug, 2018 | 03:17 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم عثمان قیوم نے رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان قیوم نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کردی ہے، جس میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ ملزم نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے انہیں بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا، 45 دن کے ریمانڈ کے دوران کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

درخواست گزار نے دعوی کیا کہ ان کے اثاثوں کی چھان بین کی گئی ہے جس میں کوئی اضافہ ثابت نہیں ہوا۔ درخواست گزار کے مطابق کرپشن کے الزام میں ملوث دیگر ملزموں نے نیب سے بار گینگ کر کے رہائی حاصل کر لی ہے.

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم عثمان قیوم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزیدخبریں