سیالکوٹ میں قتل کامعاملہ، ہائیکورٹ سےملزم کی درخواست ضمانت مسترد

28 Aug, 2018 | 01:55 PM

M .SAJID .KHAN

ملک اشرف :لاہورہائیکورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت میں ڈی پی ا و سیالکوٹ عبدالغفارقیصرانی پیش، عدالت نے ڈی پی اوکوقتل کیس کی تفتیش کرکے4ستمبر کورپورٹ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے ملزم ارشدمحمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، ملزم کی جانب سے لیاقت علی سندھوایڈووکیٹ پیش

ہو ئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کے علاقہ میں حسن محمود کے قتل کامقدمہ درج کیا گیا، قتل کے وقوعہ کے وقت ملزم سعودی عرب میں تھا، بے قصور ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو قتل کے جرم میں چالان کردیا، ملزم عرصہ دراز سے جیل میں ہے۔

ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجودٹرائل کورٹ نے ضمانت خارج کی،وکیل صفائی نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرے ، سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات کے مطابق ملزم بے قصور ہے ، ٹرائل کورٹ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد میرٹ پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی۔

مزیدخبریں