سٹی 42: گردہ سیکنڈل میں ملوث ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 31اگست تک ملتوی، شمیم عرف شیما کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔شمیم نے قبل ازگرفتاری ضمانت کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی،ملزمہ پر گردوں کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹ میں معاونت کرنےکاالزام ہے۔شمیم ڈاکٹرعزیزالرحمان کے ہیلتھ کیئرکلینک میں کام کرتی تھی۔
ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا نام مقدمہ میں شامل نہیں ،معاونت کاالزام لگایاجارہاہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے ملزمہ بار ے رپورٹ طلب کر لی۔
غیر قانونی گردوں کی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ملزمہ کی درخواست ضمانت ملتوی
28 Aug, 2018 | 12:12 PM