ویب ڈیسک : کمبوڈیا کے ملٹری بیس میں گولہ بارود پھٹنے سے بیس کی 4 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں، قریبی گاؤں کے 25مکانوں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں 20 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپانگ سپیو صوبے میں ملٹری بیس میں گولہ باروڈ پھٹنے سے متعدد دھماکے ہوئے جس سے بیس کی 4 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، دھماکوں کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، گولہ بارود پھٹنے سے نا صرف بیس کو نقصان پہنچا بلکہ قریب گاؤں کے 25 گھروں کی بنیادیں بھی ہلا ڈالیں ۔
کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کےلیے امداد کا اعلان بھی کیاہے۔