اسرار خان : لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی کم نہ ہو سکے، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران زیادتی کے 125، اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کےمطابق زیادتی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 35 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن زیادتی کے 29 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، زیادتی کے 21 مقدمات کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 17، سٹی ڈویژن میں زیادتی کے 15 مقدمات درج ہوئے۔ سول لائنز ڈویژن میں 3 ماہ کے دوران زیادتی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اجتماعی زیادتی کا اقبال ٹاؤن، صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک مقدمہ درج ہوا۔