فرحان اعجاز : وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 کے بعد عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان نظر آتے ہیں، 2018 کے بعد عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا ۔ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے۔ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہمیشہ امن تعلیم اور ترقی کی سیاست کی ہے ، کبھی لالچ نہیں کیا ، عوامی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔
شکرگڑھ سے الیکشن گ ہارنے والا شخص ٹی وی چینلز پر میری کردار کشی کرتا ہے۔ جھوٹے مقدمات اور ٹاوٹوں کا کلچر ختم کر دیں گے ۔ پولیس راتوں کا جاگ کر ہماری حفاظت کرتی ہے ۔ شہریوں کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ظفروال کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات اولین ترجیحات ہیں ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ظفروال میں آپریشن تھیٹر فنگشنل کر دیا گیا ہے ۔