نوازشریف کا اپنے دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار 

28 Apr, 2024 | 07:21 PM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی جانب سے اپنے دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ 

 محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ افضل تارڑ ایک نفیس انسان، ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد بھائی تھے۔ پارٹی اور ملک وقوم کے لئے افضل تارڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے ساتھ گزرا وقت انمول اثاثہ ہے، ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس راستے پر جانے والے ان قابل قدر ساتھیوں میں سے ایک ہیں جن کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رہے گی۔ افضل تارڑ گھر کے فرد کی طرح تھے، ہمیشہ وفا نبھائی، بہادری و استقامت سے مشکل ترین وقت کا سامنا کیا۔ 

محمد نوازشریف نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت اور ہمدردی کی۔ محمد نوازشریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔ 

مزیدخبریں