حب ریلی کراس کو نیا چیمپین مل گیا

28 Apr, 2024 | 06:47 PM

This browser does not support the video element.

حسن رند : حب ریلی کراس کو نیا چیمپین مل گیا، حب ریلی کراس کا سہرا جیئند ہوت کے سر سج گیا ۔ 

اے پری پئیرڈ کیٹیگری میں جیئند ہوت نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جیئند ہوت نے 34 منٹ 18 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ تیمور خواجہ نے 34 منٹ 45 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ صاحبزادہ سلطان نے 35 منٹ 56 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔
نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔ 

واضح رہے کہ 45 ریسر نے ضب ریلی کراس میں حصہ لیا ۔50 کلو میٹر سے زائد کا ٹریک بنایا گیا تھا ۔ ٹریک میں 8 خطرناک ٹرننگ پوائنٹ جبکہ 90 کے قریب موڑ تھے۔ 

مزیدخبریں