احمد منصور : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نوازعرف گنڈاپوری اورمحسن نوازشامل ہیں۔ آپریشن کےدوران دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اوردھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں ،بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسزملک سےدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے
28 Apr, 2024 | 05:24 PM