سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اب سے کچھ دیر پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔