حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا یقینی بنائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

28 Apr, 2024 | 05:14 PM

ویب ڈیسک : پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا یقینی بنائیں گے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے موقع پر کسی کی تصاویر اٹھانا جائز نہیں، شریعت اور اخلاق میں اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسا کرنے والوں نے پاکستان اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی،حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ ایسی حرکات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اگر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی تو بدنامی ہو گی، ہمارے لئے قابل شرم ہے کہ حرم شریف میں سیاسی نعرے لگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ روڈ ٹو مکہ کے تحت بھی حجاج جائیں گے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا یقینی بنائیں گے، رابطہ عالمِ اسلامی میں مجھے اور مولانا فضل الرحمن کو رکن نامزد کیا گیا ہے، مسئلہ فلسطین کاایک ہی حل ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو۔

مزیدخبریں