ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو:دو ماہ بعد بھی صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز فراہم نہ کئے جا سکے

لیسکو:دو ماہ بعد بھی صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز فراہم نہ کئے جا سکے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ناکام ہونے لگا،صارفین کی جانب سے چار کروڑ 75 لاکھ روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود دو ماہ بعد بھی بائی ڈائریکشنل میٹرز فراہم نہ کئے جا سکے۔
لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی ناقص حکمت عملی سے ایک ہزار تین سو سے زائد صارفین کے کنکشن التواء کا شکار ہو گئے ہیں، لیسکو ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں چار کروڑ پچھہتر لاکھ روپے وصول کر چکی ہے، کروڑوں روپے کی وصولی کے باوجود شعبہ میٹریل مینجمنٹ میٹرز کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکا۔

 لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے میگا پراجیکٹ ناکام ہونے لگا،بائی ڈائریکشنل میٹرز کی بروقت خریداری نہ کرکے وفاقی حکومت کے پراجیکٹ کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی ہے، خریداری آؤٹ سورس ہونے پر مینوفیکچررز کی جانب سے بھی بائی ڈائریکشنل میٹرز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔