(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،بانی پی ٹی آئی کی جماعت اداروں کو تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کیخلاف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ترلے کر رہی ہے،پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے،اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشتگردانہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر بھی دہشتگردی کرتے رہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر مختلف بیانیے ہیں،اداروں کیخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں،پی ٹی آئی اداروں کو سیاست میں دھکیل کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیسے عوام کو اداروں سے لڑواتے ہیں۔