(فاران یامین)شادمان کے علاقہ میں غیر قانونی دھندوں کا بازار گرم، پولیس کی ناک کے نیچے شیشہ کیفے چلنے لگا۔
ذرائع کے مطابق مین شادمان مارکیٹ میں شیشہ کیفے عدالتی پابندی ہونے کے باوجود بھی قائم۔ نوجوان رات گئے اپنے دوستوں کے ہمراہ شیشہ کا نشہ کرنے میں مصروف مرد و زن کی تفریق ختم ہو کر رہ گئی۔
شادمان مارکیٹ میں 3 مقامات پر شیشہ کیفے قائم ہیں، پنجاب پولیس کا منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا دعویٰ شادمان پولیس نے دھوئیں میں اڑا دیا۔ شادمان پولیس مارکیٹ میں قائم شیشہ کیفے سے بے خبر نکلی ۔ شادمان پولیس شیشہ کلبوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور ناکام نظر آتی ہے۔شیشہ کیفے اور اس میں موجود افراد ہی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔