خطرے کی گھنٹی، پولیس چودھری پرویز الٰہی کے گھر پہنچ گئی

28 Apr, 2023 | 11:54 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ پویز الہٰی نے اپنی لیگل ٹیم کو گھر بلالیا۔

 تفصیلات کے مطابق ظہور الٰہی روڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس نے مل کر ریڈ کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی بھی پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔ سابق وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کے پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم اینٹی کرپشن پنجاب کو ضمانت والے کیسز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ طارق سلیم شیخ جج کے حکم پر پرویز الہٰی کی ضمانت ہوچکی ہے۔ جس پر پولیس نے کہا کہ ہمیں جج کے ضمانت سے متعلق آرڈر دیکھائیں، کار سرکار میں مداخلت نہ کریں۔

 پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم نے اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کو آگاہ کیا کہ چوہدری ہرویز الہٰی کی آج عبوری ضمانت لی تھی، عدالت نے 6 مئی تک ضمانت منظور کی، عبوری ضمانت سے متعلق آرڈر کی مصدقہ کاپی نہیں لی جاسکی، آرڈر منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کو اپنے لیٹر ہیڈ پر سرٹیفیکیٹ دے دیتے ہیں۔

مزیدخبریں