ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں  

28 Apr, 2023 | 11:03 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میرمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، میری بہن فاطمہ اور گراہم(جبران) کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی،تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ فاطمہ اور گراہم کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے،گراہم نے اپنا نام تبدیل کرکے جبران رکھ لیا ہے۔

مزیدخبریں