ویب ڈیسک: مزدوروں کے عالمی دن پر تعطیل کے باعث رواں ویک اینڈ پر وفاقی سرکاری ملازمین 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو ںگے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی بروز سوموار کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پیر یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
#SBP will remain closed on May 1, 2023 on the occasion of #LabourDay. pic.twitter.com/ug9vsFgikb
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023
واضح رہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوتی ہے ، یوم مزدور یکم مئی بروز پیر کوآنے کی وجہ سے وفاقی سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔