وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیرصحت جناح ہسپتال کے برن سنٹرپہنچ گئے

28 Apr, 2023 | 06:31 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم جناح ہسپتال کے برن سنٹرپہنچ گئے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایا کہ چونگی امرسدھوشیل پمپ کی بیک سائیڈپرٹرانسفارمراورمیٹر کوآگ لگنے کے باعث نزدیک گھرمیں جھلسنے والے 8معصوم بچوں کو جنرل ہسپتال سے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

 زخمی بچوں میں 5سالہ ایان علی،4سالہ علی حسن،3سالہ شہریار،10سالہ حسنین،5سالہ منیر،4سالہ زین،3سالہ شہروزاور10سالہ سحرشامل ہیں۔

  ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کے برن سنٹر میں بچوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جناح ہسپتال کے برن سنٹرمیں سینئرڈاکٹرزمعصوم بچوں کے علاج میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں