ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے امن قائم کیا جائے گا،محسن نقوی 

کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے امن قائم کیا جائے گا،محسن نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت اہم اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جاری پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے میں 51ہزار ایکڑ علاقے کو کلیئر کرا لیاگیا ہے، شرپسندوں کے متعددٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دیگر علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے کچے میں پہنچ گئے ہیں۔ 3شرپسند مارے گئے، 8 زخمی جبکہ 46 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قابل سکھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔کلیئر کرائے گئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتو ں کی جرأت کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی بہادری اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علاقے میں سڑکوں اورپلوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کیلئے پلان طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ڈیرہ غازی خان و بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز اور آرپی اوز، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پورکے ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Bilal Arshad

Content Writer