ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے غیر ملکی مزدوروں کے لئے عارضی ویزا  کی سہولت مہیا کر دی

Saudi Arabia, Saudia, Labour, Work Permit, Online Application, Work Visa, Temporary Visa, Gulf, Gulf News, City42
کیپشن: File Photo
سورس: Riadh Express
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودی عرب نے غیر ملکی مزدوروں کے لئے عارضی ویزا  کی سہولت مہیا کر دی

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں روزگار  کے ضرورت مند مزدوروں کوسعودی حکومت نےسرکاری آن لائن پلیٹ فارم کے زریعہ سعودی کمپنیوں کو درخواستیں دینے اور  کمپنیوں کو اپنے منتخب کردہ ملازموں کو ۳ ماہ کا عارضی ورک ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ عارضی ورک ویزا  سہولت ملنے کے بعد  سعودی آجر کمپنیوں کو سعودی عرب میں کام کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے الگ سے ورک پرمٹ اور رہائش کا اجازت نامہ جاری کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ کمپنیاں عارضی ورک ویزا  میں اپنی ضرورت کے مطابق تین ماہ کی توسیع کی بھی کروا سکتی ہیں، اس طرح کوئی عارضی ملازم سعودی عرب میں چھ ماہ تک کام کر سکے گا۔گلف نیوز کے مطابق ایک لیبر پورٹل کے حوالہ سے بتایا ہے کہ اب سعودی عرب کا تین ماہ کا عارضی ورک ویزا  بغیر دستاویزات کے فوری جاری کیاجا رہاہے۔عارضی کام کا ویزا Qiwa کے ذریعے فوری طور پر جاری کیا جاتا ہے اور اس کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوتی، ویزا الیکٹرانک ہے اور ایک سال کے اندر مملکت سعودیہ میں داخلے کیلئے درست ہے

عارضی ورک ویزے کے لیے کمپنی کو کام کی مدت کے لیے ملازم کے لیے علیحدہ ورک پرمٹ اور رہائش گاہ جاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں، اس الیکٹرانک ویزا کی درخواست سعودی کاروباری مالک یا QIWA کاروبار کے کمشنر کے ذریعہ جمع کرائی جا سکتی ہے۔

سعوددی عرب کی وزارت انسانی وسائل کی لیبر سیکٹر میں مختلف خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے نیا ڈیجیٹل (آن لائن) پلیٹ فارم  QIVAہے۔ اس پلیٹ فارم پر مزدوروں کو  اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے  ملازمت کےمعاہدے میں تبدیلیوں کی منظوری، مسترد یا درخواست کرنے کی بھی سہولت حاصل ہے۔

ایک بار جب دونوں فریق معاہدے پر رضامند ہو جائیں تو اسے سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے تصدیق شدہ اور منظور شدہ سمجھا جاتا ہے۔ آجر اور ملازمین اس ویب سائٹ qiwa پر مزدوروں کو  چھ مختلف زبانوں میں سہولیات دستیاب ہہیں، جن میں  اردو،عربی، انگریزی، بنگالی، ہندی اور ٹیگالوگ  شامل ہیں۔

عارضی ورک ویزا کیلئے درخواست کمپنیوں کو اپنے Qiwa اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرانی ہوگی، معیار پر پورا اترنے کے بعد کمپنیاں ان مراحل پر عمل کرتے ہوئے Qiwa پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی مزدوروں کے لیے عارضی ورک ویزا کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ Qiwa پلیٹ فارم کے مطابق سعودی عرب کے عارضی ورک ویزا کی قیمت  ایک ہزار سعودی ریال ہے۔

عارضی ورک ویزا سروس کے ضوابط کا تقاضا ہے کہ غیر ملکی مزدور کو ملازمت دینے والا ادارہ فعال ہو اور اس کے پاس ایک درست تجارتی رجسٹریشن ہو ۔ تاہم جن سرگرمیوں کے لئے تجارتی رجسٹریشن ضروری نہیں ان کے لئے کمپنیاں رجسٹریشن کے بغیر بھی اپنے ملازموں کے لئےعارضی ورک ویزا حاصل کر سکتی ہیں۔یونیفائیڈ نمبر کے تحت انٹرپرائزز کے پاس کوئی ختم شدہ ورک پرمٹ نہیں ہونا چاہیے اور ابشر اکاؤنٹ پر انٹرپرائز کے قومی یونیفائیڈ نمبر میں کافی کریڈٹ ہونا چاہیے۔ 

عارضی ورک ویزا بیلنس پیکج منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے اور سرکاری فیس واپس کی جا سکتی ہے، منسوخی کی درخواست کاروباری مالک یا کمشنر کے ذریعہ جمع کرانی ہوگی۔