سٹی 42:عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثےکا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سوشل میڈیا پر ویڈیو دکھاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی،عمران خان کے قافلے کے ساتھ اسلام آبادجاتے ہوئے گاڑی سکھیکی سروس ایریا کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
خیال رہے کہ عمران خان عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔