سٹی 42: پارلیمنٹ ہاؤس میں جانوروں کی آمد جاری ہے،جنگلی بلی کے بعد بندر موصوف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔
بندر کو نہ جانے کیا سوجھی کہ موسم سے لطف اندوز ہونے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا اور چھت پر چہل قدمی کرتے ہوئے نہ جانے کیا سوچتا رہا۔ بندرِ موصوف پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت تک کیسے پہنچے کسی کو معلوم نہیں۔ سی ڈی اے حکام اور سیکیورٹی سٹاف خاموش تماشائی بنا رہا۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایک جنگلی بلی نے پارلیمنٹ کے ایک آفس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔