الیکشن کمیشن نے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

28 Apr, 2023 | 10:07 AM

مانیٹرنگ ڈیسک:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے گزشتہ شب سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔   الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فنڈز  سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالتی نوٹس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔


 

مزیدخبریں