لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ،لوگوں میں خوف وہراس

28 Apr, 2023 | 12:00 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کالج میں قائم سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے، زور دار دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، حملے میں وسیع پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے،دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ایم ایس ڈاکٹر اکبرزمان کاکہناہے کہ تمام متعلقہ سٹاف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیدیا گیا۔

 ضلع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے باعث پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی نفری پوسٹ گریجویٹ کالج میں کئی مہینے سے مقیم ہے۔

مزیدخبریں