فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

28 Apr, 2022 | 08:49 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر  کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 11 مئی کو سماعت کرے گا ۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں