ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو کتنے ماہ کی قید ہوسکتی ہے ؟ بڑی خبر آگئی

عمران خان کو کتنے ماہ کی قید ہوسکتی ہے ؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے۔ عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔

نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ  نے کہا کہ اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا تو شدید ردعمل آئے گا۔

جس پر وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے، عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نےمزید  کہا کہ عمران خان نا اہل ہوسکتے ہیں، جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمیں جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنے زور سے ردعمل آئے گا، حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، یہ کمپنی نہیں چلے گی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor