ویب ڈیسک : پاکستان کے جرائم پیشہ افراد نے بیرون ملک بھی پنجے گاڑ لئے۔ ترکی میں متحرک اغوا برائے تاوان کا پاکستان گینگ پکڑا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے استنبول شہر میں آپریشن کرے یرغمال بنائے گئے 4 نیپالی شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے جن کی رہائی کے عوض بھاری رقوم مانگی گئی تھیں۔ پولیس استنبول کے علاقے ارلپ سلطان کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک خاتون سمیت چھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے خطرناک ہتھیارچاقو اور پستول وغیرہ بھی برآمد کرلئے گئے۔
شہریوں کو اغوا کرکے ان پر تشدد کیا جاتا تھا اور پھر اس کی ویڈیو ان کے وارثان کو بھجوا کر ان سے رہائی کے بدلے بھاری رقوم طلب کی جاتی تھیں۔ پاکستانی شہریوں پر مشتمل اس گروپ نے تین نیپالیوں کو اغوا کرکے انہیں خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنا کر نیپالی سفارتخانے کو بھیجی گئی تھیں۔ ملزمان نے رہائی کے عوض 10 ہزار یورو طلب کئے تھے۔ پولیس نے سفارتخانے کو مطالبہ ماننے کا مشورہ دیا۔ رقم کی وصولی کے لئے آنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی پر ترک پولیس نے مغوی افراد کو چھاپا مار کر بازیاب کرا لیا ہے۔