ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 185.45 سے بڑھ کر 185.87 روپے پر بند ہوا ہے۔