پنجاب میں عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

28 Apr, 2022 | 03:23 PM

(قیصر کھوکھر)عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں،عید پر تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان کے بعد  حکومت پنجاب نے  بھی عید الفطر کی  چھٹیوں کا اعلان کردیا, اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، حکومت پنجاب  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دو مئی سے پانچ مئی تک پورے پنجاب میں عام تعطیل ہوگی،  ہفتہ اتوار کی چھٹی شامل کر کے عید پر چھ چھٹیاں ہونگی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق عرب ممالک اور چند خلیجی ممالک میں 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر 29 روزے ہوئے تو عید 2 مئی اور  اگر 30 ہوئے تو عید 3 مئی کو ہوگی۔ 

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن ہونے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔

 

مزیدخبریں