مالم جبہ اسکینڈل ، پرویز خٹک کیلئے نیب نےبڑا فیصلہ سنا دیا

28 Apr, 2022 | 02:40 PM

ویب ڈیسک :  سابق وزیر دفاع اور  سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بڑا ریلیف مل گیا، نیب نے مالم جبہ سکینڈل سے متعلق کیس ختم کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور کی عدالت میں  مالم جبہ،بلین ٹری سونامی،بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی  جہاں نیب  نےایگزیکٹوبورڈاجلاس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،  نیب کی رپورٹ میں کہا گیا کہ   مالم جبہ سکینڈل میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنےنہیں آئی، غیرقانونی سرگرمی سامنےنہ آنےپرانکوائری بندکی گئی۔

  خیال رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں