ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نےوزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے بھاگ کر وزیٹر گیلری سے الیکشن کروایا۔ہمارا وزیراعلیٰ آج بھی عثمان بزدار ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الہی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف پر پنجاب اسمبلی میں پولیس سے حملہ کرانے کا الزام لگا دیا۔انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیداہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے سب کو پتہ ہے۔ پولیس کے اسمبلی میں آنے سے سارا معاملہ خراب ہوا، آئینی طور پر وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوا ہی نہیں۔کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں ؟ کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟
پرویز الہی نے الزام لگایا کہ پولیس نےہماری خواتین ارکان پرحملہ کیا۔ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شریفوں کااصل چہرہ قوم کےسامنےآیاہے۔شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے کہنےپرحملہ ہوا۔آج بھی 150 پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں؟ آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں۔پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے ۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ کون کہتاہےآئینی بحران ہے؟عثمان بزدارآج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا۔الیکشن کرانےکاحکم عدالت کاتھا،ہم سب نےمانا۔شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی۔ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا۔