ویب ڈیسک: نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جدہ کیفے میں شیشہ پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے تنقید کے نشتر چلادئیے جس کے بعد حریم شاہ کو کمنٹ سیکشن بند کرنا پڑگیا۔
ٹک ٹاک کی متنازعہ ملکہ حریم شاہ نے اس بار ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں شیشہ یا ذائقہ دار ہکا پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
حریم شاہ کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ویڈیو ان کیلئے مشکل کھڑی کردے گی۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جب تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو حریم شاہ نے تبصرے کے سیکشن کو چھپا دیا۔
قبل ازیں شاہ کو سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کی مبینہ تحقیقات میں 18 اپریل تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔