ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی صدر پیوٹن نے بھی ’بیرونی مداخلت ‘پر خاموشی توڑ دی

روسی صدر ولادی میر پیوٹن
کیپشن: Russian President Vladimir Putin
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پرسخت رد عمل دیتے ہوئے اس کے نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ہتھیار ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روسی صدر نے بیرونی مداخلت پر بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بھی عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے اتحادیوں نے اسے بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کیے ہیں امریکا ہر صورت میں روس کی شکست کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ روس پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کرکے میلنگ کررہا ہے جب کہ روس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے غیر دوستانہ اقدامات پر اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor