(سٹی 42) جہلم میں تیزرفتار مسافر بس نے سٹی نیوزنیٹ ورک کی گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی میں سوار پروڈیوسر زوار خان شہید جبکہ ٹیم کے سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سٹی نیوزنیٹ ورک کی ٹیم میرپور سے لاہور واپس آرہی تھی کہ جہلم کالا گجراں پھاٹک کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر سٹی نیوز نیٹ ورک کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سٹی نیوز نیٹ ورک کا پرو ڈیوسر زوار خان شہید اور7 ملازم زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
زخمی ہونے والوں میں سینئر پروڈیوسر محمد رفیع الزمان، ایسوسی ایٹ پروڈیوسرمحمد اسماعیل، کیمرہ مین نوید احمد، جعفر بھٹی، دانش، کنٹرول روم انجینئر منظور اور ڈرائیور شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے شہید پروڈیوسر کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے ٹریفک حادثہ پیش آیا، بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی۔