پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج، اراکین پر نئی پابندیاں عائد

28 Apr, 2022 | 10:07 AM

(عثمان خادم) اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا،  اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے کارروائی ہوگی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، دوران اجلاس کسی ارکان اسمبلی کو موبائل فون ایوان میں لے کر جانے کی اجازت نہ ہو گی، خواتین اراکین اپناہینڈ بیگ بھی سکیورٹی کو جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر آمنے سامنے آگئے ہیں، قائد ایوان کے انتخاب کے بعد بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کو اپوزیشن تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایوان میں حکومتی نشست الاٹ کر دی ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف 186 اراکین کی حمایت حاصل کرنا ہو گی، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کی نئی حکمران جماعت نے اعلان کردیا کہ اجلاس میں موبائل فون کی پابندی قبول نہیں کی جائے گی، نون لیگ اور اتحادی کل حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے، اپنے اراکین کو ہدایت کردی کہ تمام اراکین اسمبلی وقت سے پہلے پہنچیں گے۔
 

مزیدخبریں