ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا اہم بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: Noman Langrial
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نعمان لنگڑیال نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف 186 ووٹ ثابت کرنا ہوں گے۔

نعمان لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ 186 ووٹ نہیں ہوئے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام تصور ہو گی۔خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم پر ووٹنگ ہوگی۔پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہی کریں گے۔