ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا

28 Apr, 2022 | 09:55 AM

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک جبکہ صوبہ پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں  بھی موسم شدید گرم اورخشک رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے  بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اورخشک تاہم  شام اور رات کے دوران چترال، دیر،سوات ، کرم، وزیرستان ،کوہستان  اور مانسہرہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ  چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اسکے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اوروسطی سندھ میں شدید گرم رہےگا۔

صوبہ بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم اورخشک جبکہ مشرقی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔ واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد47.5، دادو، پڈعیدن، جیکب آباد ، سبی46.5، موہنجوداڑو46، لاڑکانہ، خیر پور، سکرنڈ اورخان پور میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں