زارانورعباس پہلی شادی ناکام ہونےکی وجہ بتاتے جذباتی ہوگئیں،ویڈیووائرل

28 Apr, 2021 | 11:31 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی سٹار زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی کے بارے بتایا کہ کامیاب کیوں نہیں ہوسکی،اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے اس راز کو فاش کیا کہ اصل وجہ کیابنی؟

تفصیل کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے پر اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری پہلی شادی اس لئے کامیاب نہیں ہوئی تھی کہ میں شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی اور شادی سے پہلے شوہر نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اجازت دے گا مگر بعد میں سب کچھ اس کے برعکس ہوا،پہلی شادی بیرون ملک ہوئی تھی۔

زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ اب وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گی لہٰذا 2017ء میں اُن کی شادی سب کی رضا مندی سے معروف اداکار اسد قریشی سے ہو گئی۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق  2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال چل سکی تھی اور زارا نور عباس اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔

 

مزیدخبریں