معروف اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

28 Apr, 2021 | 10:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)دنیا بھر میں کورونا نے تباہی پھیلارکھی ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں عوام کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے، اسی کی پاداش میں معروف اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر نے بھارت میں حالات نامساعد کردیے ہیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں پابندیاں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی جارہی ہیں، معروف بھارتی اداکارجمی شیر گل نے ان احکامات کو نطر انداز کرتے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، شہر لدھیانہ میں ایک سکول میں فلم کی شوٹنگ کئی روز سے جاری تھی کہ پولیس نے پہنچ کر شوٹنگ رکوادی اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وارننگ دیتے ہوئے کریو ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

مزید پڑھئے: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا کے منہ پر لڑکے نے مکا رسید کردیا

علاوہ ازیں  نائٹ کرفیو کے دوران بھی سکول میں شوٹنگ جاری تھی پولیس نے چھاپہ مار کر شوٹنگ کو رکوادیا اور ماسک نہ پہننے و دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موقع سے اداکار جمی شیر گل سمیت 4 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سمیت 35 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمی شیر گل نے کئی کا میا ب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’محبتیں‘، ’دل ہے تمہارا‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’سپیشل 26 وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں