فی تولے سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

28 Apr, 2021 | 08:00 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا،صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز سونا 500روپے فی تولہ سستا ہوا،صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز سونا 500روپے فی تولہ سستا ہوا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 3ہزار 800روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 91ہزار 87روپے میں فروخت ہوا،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1360 روپے رہی،سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیےسونا اب بھی بہت مہنگا ہے۔

مزید پڑھئے: سونے کی قیمت میں کمی مگر شہری اب بھی ناخوش

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزلاہورکےصرافہ بازاروں میں سونا 150روپےفی تولہ سستا ہوا تھا، کمی کےبعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ  4 ہزار 250روپےرہی اور22قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار  562روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91 ہزار212 روپے میں فروخت کیا گیا۔صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1350 روپے ریکارڈ کی  گئی۔

صرافہ بازاروں میں آنے والےصارفین کا کہنا تھا اب بھی متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے،ان کا کہناتھا کہ سونےکی قیمت میں مزید کمی ہونی چا ہیے۔

مزیدخبریں