سٹی 42: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بنکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمرشل بنک سوموار سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، نجی کمرشل بنکوں میں پبلک ڈیلنگ دوپہر 1بجےتک ہوگی۔ جمتعہ المبارک کے روز نجی کمرشل بنک صبح 9 سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز بنکوں میں کھاتہ داروں کے ساتھ لین دین 12:30 تک ہوگا۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئے اوقات کار کا فوری نفاذ کردیا ہے